بلوچستان کی ’’باری ‘‘ والی صوبائی حکومت یکسر ناکام ثابت ہوئی‘ مولانا امیر زمان

بلوچستان کی ’’باری ‘‘ والی صوبائی حکومت یکسر ناکام ثابت ہوئی‘ مولانا ...

کوٹ ادو ، شاہ جمال (تحصیل رپورٹر 228 نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی و جمیعت علماء اسلام (ف)بلوچستان کے صو بائی سینئر نائب امیر مولانا امیر زمان ،سابق صوبائی وزیر بلوچستان مولانا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

محمد سرور ،رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا معاذ اﷲ نے کہا ہے کہ رائیونڈ میں بلوچستان کی بننے والی قوم پرستوں کی باری باری والی صوبائی حکومت مکمل طور پر نا کام ثابت ہوئی ہے،گزشتہ سال 40ارب کے فنڈز کام نہ کرانے کی وجہ سے لپس ہوئے تھے جو اس سال گزشتہ سال کی نسبت زیا دہ ہونگے،اپریشن’’ضرب عضب‘‘ اور’’ ردالفسا د‘‘کی حمایت کرتے ہیں لیکن ان مسائل کے حل کیلئے غیروں کی جنگ سے پاکستان کو نکلنا ہوگا،ان خیالات انہوں نے کوٹ ادو میں سابق ناظم موسیٰ خیل انور خان پٹھان کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مراد خان،علی جان،ڈپٹی سیکرٹری جے یو آئی سید عمر شاہ،جے یو آئی کے ضلعی رہنماء محمد حذیفہ شاکر و دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 12کروڑ آبادی میں نادرا نے صرف پختونوں کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے ،پورے پنجاب میں 12ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے گئے جس میں 4ہزار دیگر قوموں کے ہیں اور 8ہزار پختونو ں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے جو کہ انتہائی افسوسناک اقدام ہے ،مولانا امیر زمان نے اس موقع پر بتایا کہ جمیعت علماء اسلام کو ایک سو سال مکمل ہونے پر اپریل میں پشاور کے مقام پر ایک عالمی جشن منا یا جا رہا ہے جا میں6لاکھ سے زائد عوام کا اجتماع ہوگا،عالمی جشنمیں امام کعبہ ،سعودیہ کے وزیر مذہبی امور سمیت انڈیا و دیگر ممالک سے علماء کرام شرکت کریں گے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

مولانا امیر زمان

مزید : ملتان صفحہ آخر