پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد نجم سیٹھی کو نوازنا ہے‘ میاں مقصود

پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد نجم سیٹھی کو نوازنا ہے‘ میاں مقصود

  

ملتان(سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کو لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر امور پرقومی خزانے کے ضیاع کے متعلق کھلے خط میں کہاہے کہ ایک ایسے ٹورنا منٹ کہ جس میں غیر ملکی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کھلاڑی بھی لاہور میں فائنل کھیلنے کو تیار نہیں اور وہ پی ایس ایل چھوڑ کر اپنے ملکو ں میں واپس جارہے ہیں ان حالات میں لاہور میں کرفیولگاکرپی ایس ایل کافائنل منعقد کروانے سے کونساقومی مفاد ہمیں حاصل ہوگا؟۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کے نام اپنے خط میں مزیدکہاکہ پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل ہونا ایک اچھی بات اور خوشی کا ذریعہ ہے مگریوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پی ایس ایل کافائنل منعقدکرواکرنجم سیٹھی اور شہریارعلی خان کو نواز نے کی کوشش کی جارہی ہے اور کرکٹ کے نام پر جواریوں کو بھی تحفظ فراہم کیاجارہا ہے غیرملکی کھلاڑیوں کے بغیر پی ایس ایل کافائنل محض دکھاوے،ڈنگ ٹپاؤ اور قومی خزانے کو لوٹنے کے سواکچھ نہیں۔میاں مقصود احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو لکھے گئے خط میں مزیدکہاکہ حکومت سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے انٹرنیشنل میچز کاانعقاد کرے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -