اندرون شہر سے دریافت ہونیوالی نایاب مورتیاں سرائیکی سنٹرکو عطیہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ اور قوم کا مستقبل ہے ہمیں انکو صحت مند سرگرمیوں اور تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے اس افراتفری کے دور میں سپورٹس آرگنائزرز نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرکے اور کھیلوں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
کے میدان آباد کرکے جہاد کررہے ہیں۔وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ رگبی ایسوسی ایشن ملتان ،القادر میموریل کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب کے زیراہتمام ڈی او سپورٹس چوہدری صدیق کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پروان نہیں چڑھ سکتا۔صحت مند معاشرے کا وجود اور ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔اس موقع پر ڈی او سپورٹس چوہدری صدیق ،احمد یار خان خاکوانی ،پنجاب سپورٹس بورڈ کے کوآرڈینیٹر قمر عباس بھولا ،امجد حیات خاکوانی ،سابق ڈی او سپورٹس لئیق پیرزادہ،ایم ڈی سی اے ملتان کے جنرل سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ ،ٹی ایس اوز فاروق لطیف اور عدنان نعیم ،پروفیسر جاوید ملک ،حافظ معین خالد ، اشرف قریشی ،مامون گیلانی ،سلیم خان ،بلال سیال ،حافظ عبدالمالک قریشی ،گلزار پاشا،خالد بھٹہ ،مسعود الحسن مٹھو،ازہر مسعود ،عبدالرؤف ،عدیل ودیگر نے شرکت کی۔