یکم مارچ تک جننگ فیکٹریوں میں ایک کروڑ 7 لاکھ گانٹھ کی آمد

یکم مارچ تک جننگ فیکٹریوں میں ایک کروڑ 7 لاکھ گانٹھ کی آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق یکم مارچ2017 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں1 کروڑ7لاکھ 7ہزار181گانٹھ کپاس آئی ۔یکم مارچ 2016تک 97 (بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

لاکھ27ہزار771گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں9لاکھ 79ہزار410گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے ۔ اضافہ کی شرح 10.07فیصد رہی ۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 69لاکھ 20ہزار370گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 59 لاکھ61ہزار734گانٹھ کپاس سے 9لاکھ 58ہزار636گانٹھ زیادہ ہے ۔ پنجاب میں اضافہ کی شرح 16.08فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 37لاکھ 86ہزار811گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 37 لاکھ66ہزار037گانٹھ کپاس سے 20ہزار774گانٹھ زیادہ ہے ۔ سندھ میں اضافہ کی شرح 0.55فیصد رہی ۔یکم مارچ2017تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 1 کروڑ6 لاکھ99ہزار906گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ملک میں 24جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں ۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں2لاکھ2ہزار356گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 99لاکھ1ہزار579گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2016-17میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں20جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور 69لاکھ14ہزار 297گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ضلع ملتان میں یکم مارچ2017 تک 2 لاکھ94 ہزار482گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 1 لاکھ 91ہزار831گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں5لاکھ 79ہزار 738گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں 3لاکھ26 ہزار680گانٹھ کپاس ،ضلع ڈیرہ غازی خان میں3لاکھ36ہزار832 گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 3لاکھ33ہزار 312گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2لاکھ69ہزار 241گانٹھ کپاس ،ضلع وہاڑی میں3لاکھ82ہزار827گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ 11ہزار794گانٹھ کپاس، ضلع میانوالی میں2 لاکھ 64 ہزار342گانٹھ کپاس،ضلع رحیم یار خان میں11لاکھ45ہز ار066گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 9لاکھ82ہزار952گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 12 لاکھ39ہزار579گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ ضلع سانگھڑ میں12لاکھ 30ہزار910گانٹھ کپاس ، ضلع میر پور خاص میں 2لاکھ 70 ہزار524گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 3 لاکھ27ہزار157 گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 3 لاکھ36 ہزار411 گانٹھ کپاس، ضلع گھوٹکی میں 3لاکھ 1 ہزار 574 گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 5 لاکھ43ہز ار 442گانٹھ کپاس،ضلع جامشورومیں 1 لاکھ12 ہزار036 گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ27 ہزار486گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک6لاکھ3ہزار246گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔