زرعی ترقی ، اربوں کے اخراجات کیے
وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) صوبائی وزیر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
زراعت نعیم خان بھا بھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف نے شعبہ زراعت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور کا شتکاروں کسانوں کو جدید زراعت بارے آگاہ کیا جارہا ہے جس کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے نواحی گاؤں پا نچ ڈبلیوبی میں جنرل کونسلر حاجی محمدررفیق رانا کی چچی سا بقہ کونسلر رانا محمد اقبال کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد معز زین علاقہ اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر حاجی عبدالرشید، رانا محمد شفیق، عثمان حیدر، محمدعرفان ، طارق شہزاد ورک ، راشد عمران ، جنرل کونسلر حاجی افضال ڈھڈی ، رانا محمدشکیل ، ارشد جاوید ورک ، رانا ابراہیم ، سردار عاطف ڈوگر، ڈاکٹر اکبر علی ڈوگر ، سردار یا سین ڈوگر، یوسی چیئرمین عبدالقیوم کھچی ، چیئرمین عرفان اقبال بورانہ ، رانا آفتاب مجید ، ساجد مجید ، رانا عبدالرحمن ، رانا اکرام ودیگر موجودتھے صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ نے مزید کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد آئندہ آنے والے 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کا رکردگی کی بنیاد پر پھر اقتدار میں آئے گی۔