عوام خوشحال، پی پی کا بنیادی منشور ہے
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئندہ الیکشن میں پاکستان(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
پیپلز پارٹی نمایاں کامیابی حاصل کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے سابق صدر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع بہاولپور کنول ملک کی رہائش گاہ پر ان کے والد فیض ملک مرحوم کی وفات پر اظہارتعزیت کرنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیا اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نتاشتہ دولتانہ نے کہا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور ویژن میں پاکستان ترقی کر یگا۔ عوام خوشحال ہو گی۔جو پارٹی کا بنیادی منشور ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما کنول ملک نے کہا کہ پارٹی قائدین نے قربانیاں دے کر پارٹی کو منظم فعال اور مضبوط بنایا۔