حنا ربانی کھر پی ٹی آئی میں نہیں گئیں

حنا ربانی کھر پی ٹی آئی میں نہیں گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھٹہ پور(نمائندہ پاکستان) این۔اے 177کے ایم۔این۔ اے ملک نور ربانی کھر اور سابقہ ایم۔پی۔اے پی پی252انجینئر بلال کھر نے بگا شیر پریس کلب خانپور بگا شیر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا ایک عظیم رشتہ ہے میری بیٹی سابقہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر بے بنیا د اور غلط ہے۔میں اور میری بیٹی کسی صورت بھی پیپلز پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتے۔پیپلز پارٹی نے اپنے اقتدار میں جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔شہید بے نظیر بھٹو کا مقصد ہمیشہ ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی رہا ہے انجینئر بلال کھر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور آنے والا وقت پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے اس موقع پر معززین علاقہ خانپور بگا شیررانا محمد ادریس،مخدوم شاہد اقبال،مخدوم علمدار شیخ ،حافظ محمد یوسف سیال،محمد افضل تھہیم کونسلر،بشیر خان بلوچ کونسلر،سید اشفاق شاہ گیلانی،سید عابد عباس بخاری،ملک اعجاز لاڑ،ملک عبدالرشید تھہیم،راشد نواز سدوزئی،طاہر خان چانڈیہ،عبدالغفور اترا و محمد ساجد ملانہ موجود تھے۔