اخروی کامیابی اسلام پر عمل سے مشروط ہے

اخروی کامیابی اسلام پر عمل سے مشروط ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈاہرانوالہ (نامہ نگار)اسلام امن کا مذہب ہے۔اسلام(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
دہشتگردی اور خونِ نا حق کی اجازت کسی صورت نہیں دیتا۔اسلام کا نظریہء جہاد بھی یہ ہے کہ آپ ان سے لڑیں جو آپ سے لڑتے ہیں۔آج ہم نے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اسلامی تعلیمات کو بالکل فراموش کر دیا ہے آخرت کی ترقی کے لیے ہمیں لازماََ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے سر براہ سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے عمرہ کی ادئیگی کے بعد سعودیہ سے بذریعہ ٹیلی فون سینئر صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اعجاز الحق نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پاکستانیوں کے لیے عمرے کے ویزہ میں شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔