جم پر ٹیکس کھیل دشمنی کا ثبوت ہے

جم پر ٹیکس کھیل دشمنی کا ثبوت ہے

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)مسٹر ا یشیاء و ایشئین گولڈ میڈلسٹ صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن یحییٰ بٹ نے کہا ہے کہ ملتان میں مسٹر پنجاب باڈی بلڈنگ مقابلوں کا انعقاد 21 سال بعد کیا جارہا ہے جو موجودہ عہدیداران آصف اقبال ،نعمان واحد ،محمد مشتاق ،اعجازالحسن ،یوسف قریشی اور عدنان اقبال کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے عہدیداران نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیاہے۔سابق سیکرٹری کے دور میں باڈی بلڈنگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاکھیلوں کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے جم کا رخ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدر آف سپورٹس کا درجہ رکھنے والے کھیل باڈی بلڈنگ کے سابق حکومت کا رویہ حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔دوسری جانب نجی سیکٹر کے مثبت رویئے سے اسے فروغ حاصل ہورہا ہے۔حکومت کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت چلائے جانے والے جم پر ٹیکس لگانا کھیل دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔جسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -