پشتونوں سے امتیازی سلوک کے نتائج خطرناک نکلیں گے‘ عبیداللہ جان

پشتونوں سے امتیازی سلوک کے نتائج خطرناک نکلیں گے‘ عبیداللہ جان

  

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ)ملک بھربالخصوص پنجاب میں پشتونوں سے امتیازی سلوک کے خطر ناک نتائج نکلیں گے آپریشن رد الفساد کی آڑ میں صرف پشتونوں کی پکڑ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

دھکڑ کی شدید مذمت کر تے ہیں ایسے رویوں کی وجہ سے بنگلہ دیش بنا پشتون قوم محب وطن جمہوریت پسند ہے پشتون بھی پاکستانی شہری ہیں دہشت گردی کی حالیہ لہر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کر نے کی سازش دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کر تے ہیں ڈیرہ غازی خان کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنا رویہ درست کرے پشتو خواہ ملی عوامی پارٹی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے سے کیا ملک بھر میں امن آجا ئے گا بلوچستان میں سبی میلہ کا انعقاد امن کا پیغام ہے ان خیالا ت کا اظہار پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے ممبر بلوچستان کے صوبائی وزیر لائیوسٹاک فاریسٹ عبید اللہ جان بابت ایم پی اے نے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے ضلعی صدر عبد السلام ناصر پارٹی رہنماؤں سردار گل مرجان ،سردار رحیم خان ناصر کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر حاجی عزیز اللہ ملازئی ،عبد الغفار حمزہ زئی ،وسیم نور زئی ،رحمت اللہ کرزئی ،محمد سلیم ناصر ،نواب شاہ ،احسان اللہ شنواری اور شہاب الدین بھی موجود تھے عبید اللہ جان بابت نے ساتھیوں کے ہمراہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عبد السلام ناصر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا مانگی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -