محکمہ صحت میں رشوت لیکر8ملازمین کی بھرتی،معاملہ دبانے کی کوشش شروع

محکمہ صحت میں رشوت لیکر8ملازمین کی بھرتی،معاملہ دبانے کی کوشش شروع

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت میں رشوت لیکر8ملازمین کی بھرتی کے معاملہ کو دبانے کی کوشش شروع کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق ایک وفاقی وزیر نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو شکایت کی تھی کہ محکمہ صحت میں درجہ چہارم کی مختلف سیٹوں پر8ملازمین کو رشوت لیکر قواعد کے برعکس بھرتی کیا گیا جس(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پر صحت حکام کو تحقیقات کا حکم دیا گیا۔انکوائری مکمل کرنے کے باوجود رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو نہیں بھجوائی گئی حالانکہ انکوائری کے دوران ملازمین نے رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ایک سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفیسر ہیلتھ نے رشوت لیکر بھرتیاں کیں جو اس انکوائری رپورٹ کو دبانے کیلئے سرگرم اور اپنا اثرورسوخ استعمال کررہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر