بدھلہ سنت میں واقع راجہ داہر کے تالاب کی نیلامی ‘ اہل علاقہ رکاوٹ

بدھلہ سنت میں واقع راجہ داہر کے تالاب کی نیلامی ‘ اہل علاقہ رکاوٹ

ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان کے نواحی قصبہ بدھلہ سنت میں سندھ کے آخری ہندو بادشاہ راجہ داہر کی جانب سے 1300 سال قبل تعمیر کئے جانے والے تالاب کی نیلامی میں اہل علاقہ رکاوٹ بن گئے، قصبہ بھر میں اور سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی گئی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

تالاب کو 2012ء میں ایک کروڑ ناقابل واپسی سکیورٹی کے عوض الطاف شاہد کو نیلام کیا گیا تھا جس کے عوض قصبہ کے مکینوں عدالت سے رجوع کر لیا۔ محکمہ کے نمطابق تین سال تک چلنے والی عدالتی کاروائی کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ کرنے کا اختیار ملنے کے بعد چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے 2012ء میں تالاب کو نیلامی میں لینے والے الطاف شاہد کو دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اہل علاقہ نے کہا ہے کہ کروڑوں کے تالاب کی کوڑیوں کے بھاؤ من پسند افراد میں بندر بانٹ نہیں کرنے دیں گے، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ فوری طور پر بدھلہ سنت تالاب کی نیلامی منسوخ کریں اور یہاں پارک یا کمیونٹی سنٹر یا پھر جنازہ گاہ بنایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر