ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ٹھیکے پر لینے کیلئے چائنہ ‘ ترکی اور پاکستانی فرموں کا دورہ مختلف علاقوں،لینڈ فل سائٹس کا معائنہ

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ٹھیکے پر لینے کیلئے چائنہ ‘ ترکی اور پاکستانی ...

ملتان(خبر نگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ٹھیکے پر لینے کیلئے چائنہ ، ترکی اور پاکستانی فرموں کے نمائندوں نے گذشتہ روز ملتان کا دور(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ہ کیا اور سپیشل سکیورٹی ٹیم کے حصار میں نمائندوں کو شہر بھر کے مختلف علاقوں لینڈ فل سائٹ ، حبیبہ سیال، لابر موڑ، بازاروں، مارکیٹوں کا معائنہ کروایا گیا اور ملتان شہر سے روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ اور ٹرانسفر سٹیشنوں سے لینڈ فل سائٹ تک منتقلی کے طریقہ کار بارے بریفنگ دی گئی ذرائع کیمطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹھیکے کیلئے انٹرنیشنل ٹینڈر آئندہ ایام میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ہونگے۔

فرمیں دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر