سخت سکیورٹی انتظامات ‘ جمعۃ المبارک کے باوجود مزارات پر حاضری میں کمی

سخت سکیورٹی انتظامات ‘ جمعۃ المبارک کے باوجود مزارات پر حاضری میں کمی

ملتان(سٹی رپورٹر)سخت سکیورٹی انتظامات کے باعث گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے باوجود مزارات پر عقیدت مندوں کی حاضری(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کم رہی۔ واضح رہے کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر مزارات پر عموماً عقیدت مند سینکڑوں کی تعداد میں حاضری دیتے ہیں مگر حالیہ ملکی صورتحال کی وجہ سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کے باعث زائرین کی تعداد میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ اوقاف کے مطابق زائرین کی تعداد کم ہو جانے سے محکمانہ آمدنی بھی متاثر ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر