بدنام زمانہ منشیات فروش خالد عرف سین گرفتار،گاڑی سے2110گرام چرس ملی،نشاندہی پر گھر سے180لیٹر شراب برآمد

بدنام زمانہ منشیات فروش خالد عرف سین گرفتار،گاڑی سے2110گرام چرس ملی،نشاندہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار ) ایس ایچ او گلگشت، انچارج انوسٹی گیشن سب(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
انسپکٹر غلام مصطفی ، اے ایس آئی محمود اقبال ،کنسٹیبل محمد اشفاق، محمد پرویز، محمد وقار،غفران سبحانی کے ہمراہ نانڈلہ چوک کے قریب ریڈ کیا۔جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات فروش خالد عرف سین گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم خالد عرف سین ملتان پولیس کے 43 مقدمات میں چالان شدہ ہے۔ جن میں سے تھانہ حرم گیٹ میں14 مقدمات، تھانہ بوہڑ گیٹ میں 10 مقدمات ،تھانہ کپ میں 03 مقدمات ،تھانہ قطب پور،تھانہ لوہاری گیٹ ، تھانہ چہلیک،تھانہ ممتاز آباد اور تھانہ کوتوالی میں 1/1 مقدمات ،تھانہ صدر میں 10 مقدمات میں ملوث ہے۔گاڑی کی چیکنک کی گئی تو گاڑی میں سے 2110 گرام چرس جو کہ نیلے شاپر میں لپیٹی ہوئی تھی۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم نے اپنا نام خالد الیاس عرف سین ولد یسین سکنہ VIP کالونی ملتان بتایا ۔ملزم خالد نہ صرف چرس کا کاروبار کرتا ہے بلکہ شراب بھی بیچتا ہے۔ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر ریڈ کیا گیا تو 12 کارٹن ووڈکا مکمل240 بوتل، کل 180 لیٹر شراب برآمد کی۔جس پر تھانہ صدر ملتان اور تھانہ گلگشت میں ملزم خالد الیاس کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔