زکریا یونیورسٹی شعبہ سرائیکی کی اسسٹنٹ پروفیسر نسیم اختر کی 4کتابیں ایچ ای سی نے تحقیقی مقالہ قرار دیدیں
ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریایونیورسٹی کے شعبہ سرائیکی کی اسسٹنٹ پروفیسر نسیم اختر کی چار کتابیں ایچ ای سی نے تحقیقی مقالہ قرار (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
دے دیں ۔اس بارے میں جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نسیم اختر نے اپنی 5 کتابیں تحقیقی مقالہ قرار دینے کے لئے درخواست کی تھی جن کو ماہرین کے سامنے پیش کیا گیا جن کی رائے کے بعد ان کی چار کتابوں کو زیڈ کیٹگری ٹائپ میں تحقیقی مقالہ قرار دیا گیا ہے جن میں ، ذبیح نامہ، دیوان عرض،سرائیکی افسانے میں خواتین کے مسائل اور سچل سرمست کا سرائیکی کلام شامل ہیں تاہم ان کے پی ایچ ڈی کے مقالے بعنوان ’’ سرائیکی ضرب المثال اور سرائیکی وسیب ‘‘ کو مقالہ کیلئے مسترد کردیا گیا ہے ۔