شارٹ ٹوکن،غیرنمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز،52کے چالان،متعدد کو وارننگ
ملتان(وقائع نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے ای ٹی او(ایڈمن)محمد یوسف ورک کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز بھی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز رکھا گیا۔ایکسائز (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
انسپکٹروں پر مشتمل دو سیٹوں نے ملتان شہر کے مختلف شاہراہوں پر ناکے لگاکر درجنوں گاڑیوں کی چیکنگ کی کی جس میں52شارٹ ٹوکن والی گاڑیوں کا چالان کیا اور20کے قریب غیرنمونہ نمبر پلیٹوں کو گاڑیوں سے اتارا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔