میپکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی منسوخی پر متاثرہ نوجوان نے نیب کو درخواست دے دی

میپکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی منسوخی پر متاثرہ نوجوان نے نیب کو درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی کی منسوخی پر متاثرہ نوجوانوں نے قومی احتساب بیورو( نیب) سے کارروائی کا مطالبہ کردیاہے۔ متاثرہ نوجوانوں نے چیئرمین (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

نیب کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میپکو نے جنوری 2015ء میں اسسٹنٹ لائنمین ( ا ے ایل ایم) کی خالی اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کیں۔ نیشنل ٹیسٹنگ سروسز ( این ٹی ایس) اور انٹرویوز کے مراحل مکمل کرنے کے بعد جنوری 2017ء میں میرٹ لسٹ آویزں کی گئی جس میں اوپن میرٹ پر 877 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ ایمپلائز سن کوٹہ پر 244 امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا۔ کل 1121 امیدواروں کی محنت، اہلیت ، قابلیت اور میرٹ پر دوسے تین گھنٹے بعد ہی پانی پھیر دیا گیا اور میرٹ لسٹیں اتار لی گئیں۔ اس اقدام کے چند روز بعد میپکو نے بھرتیاں منسوخ کرنے کا اشتہار یہ جواز پیش کرتے ہوئے شائع کروا دیا کہ اے ایل ایم کی بھرتی کے وقت اے ایل ایم کی پوسٹ پانچویں سکیل کی تھی۔ وزارت پانی وبجلی نے اے ایل ایم کی پوسٹ ساتویں سکیل میں اپ گریڈ کردی ہے۔ پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے میپکو سمیت بجلی ککمپنیوں کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر بھرتیاں سکیل 5 میں کرنے اور دوسال کی اطمینان بخش کارکردگی پر سکیل سات میں ریگولر کرنے کی اجازت دیدی۔ اس دوران وزیر مملکت پانی وبجلی کے مبینہ احکامات ملنے پر بھرتیوں کا عمل منسوخ کرکے ہنر مند اور غیر ہنر مند نوجوانوں کی روزانہ اجرت کی بنیاد پر سیاسی بھرتی شروع کردی گئی ہے جو میرٹ کا قتل ہے۔ میپکو انتظامیہ کیخلاف اس غیر قانونی عمل پر کارروائی کی جائے اور میرٹ لسٹ بحال کرکے ملازمتیں فراہم کی جائیں۔