ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سرچ آپریشن جاری،10مشکوک افرادگرفتار
ملتان،اوچ شریف،کہروڑپکا(وقائع نگار، نمائندگان)ملک میں حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں شروع کیا جانیوالا سرچ آپریشن ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں جاری ہے۔ملتان سے وقائع نگار کے مطابق)پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز مشترکہ تھانہ بی زیڈ اور قطب پور کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔اس آپریشن کے دوران50سے زائد گھروں کی مکمل (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
تلاشی لی گئی۔بائیو میٹرک کے ذریعے شہریوں کی تصدیقی عمل کو پورا کیا گیا۔یہ آپریشن تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹاؤن اور تھانہ بی زیڈ کے علاقے پنجاب کانسٹیبلری متی تل کے ارد گرد کے علاقے میں ہوا ہے۔داخلی و خارجی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کی گئی۔ہر آنے جانے والے افراد کی مکمل تصدیق ہونے پر جانے دیا گیا۔دوران سرچ آپریشن 1مشکوک شخص سے1پسٹل اور5گولیاں برآمد ہوئی جس کو حراست میں لے لیا جبکہ تھانہ قطب پور کے علاقے سے ایک مشکوک کار نمبر وی آر سی 8060کو بھی قبضے میں لی گئی جبکہ اسی علاقے سے 3افراد کو بھی تصدیق نہ ہونے پر اسلحہ سمیت گرفتار کرلی اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے روانہ کردئیے گئے ہیں۔اوچ شریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق انچارج تھانہ نوشہرہ جدید چوہدری اظہر جاوید کی قیادت میں سب انسپکٹر معراج حسین و دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم نے موضع بہاول پور گھلواں ، بستی جھبیل و دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کرکے ملزم عبد الشکور سے رائفل 44بور ، ملزم محمد جمیل سے رائفل 44بور ، محمد عامر سے بندوق 12بور ، اکبر پٹھان سکنہ باجوڑ ایجنسی سے 222کلاشنکوف ، عبد الرزاق جھبیل سے 12بور ، اور سجاد جھبیل سے 12بور بندوق ، راوند اور کارتوس برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم کی دفعات کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے حوالات بند کر دیا ہے۔کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق گذشتہ روز کہروڑپکا کے مختلف علاقوں ریلوے سٹیشن روڈ اور جلو والہ پرپولیس اور حساس اداروں نے ڈی ایس پی سرکل کاشف عبداللہ کی سربراہی اور ایس ایچ او سٹی انسپکٹر شاہد نذیر کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیا اور وہاں پر رہائش پذیر افراد کے گھروں کی تلاشی لی اور ان کے کوائف چیک کئے جبکہ موقع پر ہی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی مشکوک افراد کو تھانہ سٹی کہروڑپکا لایا گیا جہاں پر آن لائن ان کی تصدیق کی گئی اور شناختی کارڈ کی بھی تصدیق کی گئی۔ایس ایچ او سٹی نے بتایا کہ یہ علاقے پٹھانوں پر مشتمل ہیں جہاں پر کثیر تعداد میں مختلف علاقوں کے پٹھان آباد ہیں افغانیوں اور مشکوک افراد کے شبہ میں یہاں پر سرچ آپریشن کیا گیا لیکن کوئی بھی مشکوک شخص دستیاب نہ ہوسکاجبکہ زیر حراست مشکوک افراد کو بھی کلیئرنس کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔