11مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں، موبائل فون سے محروم

11مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں، موبائل فون سے محروم

  

ملتان(وقائع نگار) 11 مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز ، شارٹ گن، توڑی، سامان کریانہ، بکری و نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھانہ گلگشت کے علاقہ میں ثقلین کا موبائل فون نامعلوم چور نے چوری کر لیا اسی تھانے کے علاقہ میں ماجد کی موٹر سائیکل نامعلوم نے چوری کر لی تھانہ نیو ملتان(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

کے علاقہ میں مدثر سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے موبائل فون و نقدی چھین لی تھانہ چہیلک کے علاقہ میں محمد زاہد کی شارٹ گن اور محمد فواد سلیم کا موبائل فون نامعلوم چور نے چوری کر لیا تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں سلیمان کی نقدی اور موبائل فون اور تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں طلحہ کی موٹر سائیکل نامعلوم چوروں نے چوری کرلی تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں محمد اظہر سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 40 ہزار چھین لیے تھانہ قادر پور راں کے علاقہ میں مشتاق کی توڑی نامعلوم چور نے چوری کر لی تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں نذیر احمد کی بکری اور بلال کی 2شاخ بکریاں چور کر لیں پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

چوری/ڈکیتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -