درجنوں وارداتوں میں ملوث3ڈاکو گلگشت پولیس کے ہتھے چڑھ گئے 3ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار
ملتان(وقائع نگار)گل گشت پولیس نے تین درجن سے زائد ڈکیتی کی (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
وارداتوں میں ملوث3افراد کو گرفتار کرلیا ہیے۔راجہ،عمران وغیرہ دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے والے شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کررہے تھے۔گرفتار3ڈاکوؤں سے اہم انکشافات اور ریکوری متوقع ہے۔علاوہ ازیں تھانہ مظفرآباد کی چوکی بلیل کے قریب3نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری عاشق حسین سے موٹر سائیکل چھین اور مزاحمت کرنے پر اس کے 10سالہ بیٹے کاشف کو بھی پسٹل کے پٹ مار کر زخمی کردیا پولیس نے کارروائی شروع کردی۔