اغوا کے مختلف واقعات،نوسر بازی سے لاکھوں مالیت کا سامان چوری

اغوا کے مختلف واقعات،نوسر بازی سے لاکھوں مالیت کا سامان چوری

ملتان(وقائع نگار)اغواء کے مختلف واقعا ت ، بوگس چیکس،بوگس نمبر پلیٹ لگانے،ممتاز آباد کے تھانیدار نے مقدمہ میں برآمد ہونے والے سامان کو لاوارث ظاہر کرکے بندی(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

ڈال دی۔فحش حرکات کرتے ہوئے،ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،گواہی سے منحرف ہونے پر،نوسر بازی سے لاکھوں روپے سامان چوری کرلیا،بداخلاقی کے مختلف واقعات،لڑائی جھگڑے ،جعلی امتحانی سنٹر بنانے پر،میٹرک کے طالب علم سے دوران امتحانی سنٹر موبائل فون برآمد،فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش،پانی چوری کرنے پر پولیس نے 68افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں محمد اصغر کو بوگس چیک 2لاکھ روپے کا دینے پر ملزمان عبدالرؤف اور ضیاء الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں عبدالغفور کو بوگس چیک5لاکھ روپے کا دینے پر ملزم شکیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اسی تھانے کے علاقے میں محمد طارق کو بوگس چیک 5لاکھ روپے کا دینے پر ریاض کے خلاف مقدمہ درج اسی تھانے کے ایک اور واقعہ میں محمد شکیل اور اسکے بھائی کو ملزمان نے سندھی گیٹ کے پاس رحمن،ارسلان نے ناقص کا تشدد کا نشانہ بناڈالا،منظور حسین کو بوگس چیک مبلغ8لاکھ20ہزار روپے کادینے پر محمد اصغر کے خلاف مقدمہ درج،تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے کے رہائشی محمد آصف کو ملزمان راشد،محسن اور اکمل نے مل کر چوک نمبر آر۔ایس میں قائم میڈیکل کے قریب فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی کوشش کی جو بچ گیا۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہائی سکول صدر لودھراں تسلیم قریشی نے امتحانی سنٹر میں میٹرک کے امتحان کے دعوران طالب علم طلحہ سے موبائل فون برآمد کرلیا تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے کے رہائشی پرویز اختر نے درخواست دی کہ ملزمان پرویز حمید،ذکااللہ،عطاء اللہ نے باوا صفراں روڈ پر دی نیشنل کیمبرج سکول شمس آباد کے نام سے جعلی امتحانی سنٹر بنایا ہوا ہے اور جعلی رول نمبر سلپس جاری کررہے ہیں۔دو ملزمان پرویز ندیم صدیقی اور حمید اللہ موقع سے گرفتار کرلیا گیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں اسلم کی بیوی فوزیہ پروین کو ملزمان اصغر اور محسن نے مل کر بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا،اسی تھانے کئے علاقے میں غلام محمد کو ملزمان عاسم اور2نامعلوم نے مل کر ناحق تشدد کا نشانہ بنایا،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں زرینہ بی بی کو گلی میں ریڑھی بان ناصر نے چھری کا وار کرکے زخمی کردیا۔تھانہ صدر کے علاقے میں صغراں مائی کی بیٹی کوثر بی بی کی شادی15سال قبل ہوئی ہے۔بیٹی کو ملنے آئی جس کو ناموجود پایا جس نے بذریعہ فون بتایا کہ میں خود آجاؤنگی،بیٹی کو نامعلوم ملزم نے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی خاطر اغواء کرلیا ہے۔اسی تھانے کے علاقے میں جاوید کی بیوی لویزو اکیلی تھی۔جسکونامعلوم نے بغرض بداخلاقی کا نشناہ بنانے کی خاطر اغواء کرلیا ہے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں محبوب خان کی بہن 15سالہ گلشن خان کو حنیف اور نامعلوم نے مل کر اغواء کرلیا۔تھانہ نیو ملتان میں وقاص کو بوگس چیک 7لاکھ15ہزار روپے کا دینے پر آصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں رخسانہ بی بی کو پرانے ملنے والے عبدالعزیز نے بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا جس کے ہمراہ زرینہ مائی بھئی تھی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں فہیم کو ملزمان نذر،ذوالفقار،ہاشم،آصف اور نوید نے مل کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔تھانہ قطب پور کی پولیس نے فحش حرکات کرتے ہوئے عامر،غلام حسین،اللہ دتہ،شفیق،بشریٰ،اقصیٰ ،صباء،فرخ اور اقرار کو پکڑلیا اور مقدمہ درج کرلیا۔اسی تھانے میں محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی درخواست پر احمد نواز ملزم کے خلاف مقدمہ درج،تھانہ چہلیک میں گواہی سے منحرف ہونے پر نصرت بانو،تنویر،ارشاد حسین،نذیر احمد،مسماۃ لکھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں محمد سلیم کے بیٹے4سالہ فہیم کو سنجے پرکاش،اجمل،،ناصر اور اکرم نے مل کر اغواء کرلیاہے تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں کنیز بی بی کی بیٹی مصباح13سالہ کو عمران،مظہر اور فدا نے اغواء کرلیا ہے۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں شاہد رضا کو مبلغ36لاکھ کا بوگس چیک دینے پر ساجد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ کینٹ میں موسیٰ خان کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف گاڑی چوری کرنے کی کارروائی کی گئی۔جبکہ گاڑی550کے تحت تھانے میں بند ہے۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں حافظ غلام اصغر کے بیٹے کو واپڈا میں کلرک بھرتی کرانے کیلئے1لاکھ75ہزار روپے لئے جن کے غرض ایک چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔ملزم حافط غلام محمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نسیم کنول نے ایک مقدمہ590/13میں کراس ورشن درج کروایا،سامان برآمد ہوا لیکن تھانیدار صفدر نے ملزمان مقدمے سے ساز باز ہوکر مال مقدمہ زیر دفعہ550 طاہر کردیا ہے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں بشیر احمد انچارج انوسٹی گیشن نے حماد ضیاء کو موٹر سائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کرکے حماد ضیاء کو موٹرسائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھانہ صدر جلال پور پیروالا میں محمد اخیلا کی بہو کو وقاص اور دو نامعلوم نے مل کر اغواء کرلیاہے۔تھانہ راجہ رام کے علاقے میں شعبی الحسن سب انجینئر محکمہ انہار شجاع آباد کی درخواست پر محمد اشرف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پانی چوری کرنے پر،اسی تھانے کے علاقے میں عبدالمجید کی بھابھی مسماہ شازیہ بی بی کو محمد اشرف نے اغواء کرلیا۔تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں عبدالمجید کی بیٹی علیشاہ بی بی گردیز پور میں سے ملزم جاوید نے زبردستی اغواء کرکے بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر