دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت، 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنیکا حکم
ملتان (نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم شوہر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
کی سزا کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قادرپورراں کے مطابق محمد سجاد نے 28 اپریل 2015 ء کو مقدمہ درج کرایاکہ اس کی بہن ثمینہ مائی کی شادی 12 سال قبل ملزم خلیل احمد سے ہوئی جس سے تین بچے بھی ہیں۔بعدازاں ملزم خلیل احمد نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پرجھگڑے شروع کردئیے اوروقوعہ کے روز سوٹے سے تشددکانشانہ بنا کر قتل کردیاہے۔فاضل عدالت میں ملزم کے مطابق وہ بالکل بے گنا ہ ہے اورواقعہ کو غلط طورپربیان کیا گیا ہے۔