ملکی خوشحالی کیلئے ہر شعبہ میں ایماندار افراد ضروری ہیں‘ سلیم اختر

ملکی خوشحالی کیلئے ہر شعبہ میں ایماندار افراد ضروری ہیں‘ سلیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مضطرب وبے چین لوگوں کے مسائل حل کرکے پاکستان کوخوشیوں کاگہوارہ بنایاجاسکتاہے ملک کی خوشحالی کیلئے ہرشعبہ میں ایماندارافراد کی حوصلہ افزائی کی اشدضرورت ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین شاہنم ٹرسٹ یوکے اینڈ پاکستان سلیم اخترخان نے (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

15 اجتماعی شادیوں کے موقع پر دلہادلہن‘والدین عزیزواقارب اور معززین شہرسے تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کیا اس کی ضروریات کواہمیت دے اور غلطیوں سے غفوودرگزرسے کام لیں اسی طرح ہر دلہن پربھی لازم ہے کہ وہ اپنے خاوندکاخیال رکھے قبل ازیں گفتگوکرتے ہوئے پروفیسر فاروق عمرخان اورمعروف براڈ کاسٹر ساجدحسن درانی نے شاہنم ٹرسٹ کے فلاح وبہبودکے منصوبوں پرالحاج سلیم اخترخان اورانکی پوری فیملی کوخراج تحسین پیش کیا شاہنم ٹرسٹ کی جانب سے ہردلہن کوتقریبا دولاکھ روپے مالیت کی ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی گئی قاری غلام مصطفی نے ان جوڑوں کانکاح پڑھایا ترتیب کے مطابق ٹبی عزت احمدپورشرقیہ کی شگفتہ معراج زوجہ محمدصغیر‘موضع راماں کی شبانہ بی بی زوجہ محمدروشن‘ باقرپورکی ثانیہ بی بی زوجہ جاویداحمد‘ بستی لاڑکی فوزیہ پروین زوجہ محمدپرویز ‘ دنیاپورکی تہمینہ عاشق زوجہ محمدرستم‘ چاہ ایوب والا کی ساجدہ بی بی زوجہ محمدشکیل ‘ باقرپورکی عذرا بی بی زوجہ محمدسلیم‘ موضع کرناں کی رفعت بی بی زوجہ سہیل خان‘ حبیب کالونی بہاولپورکی نادیہ بی بی زوجہ محمدراشد‘ بسم اللہ کالونی کی رخسانہ مائی زوجہ عبدالعزیز‘قائدآباد کالونی لودھراں کی آسیہ بی بی زوجہ محمدشان ‘ ڈیرہ عزت وسیم آبادکالونی کی صائمہ بی بی زوجہ محمدمنور‘عباسیہ ٹاؤن کی عنصر بی بی زوجہ محمدشہباز‘ 36 بی سی عباس نگر کی فرزانہ بی بی زوجہ محمدآصف اور ریاض سولنگ کی شاہینہ بی بی ‘ محمدندیم کی زوجیت میں آئیں تقریب کے اختتام پر الحاج سلیم اخترخان اور ان کی اہلیہ محترمہ سائرہ سلیم نے جوڑوں کوسلامی دی اورقران پاک کے سایہ میں رخصت کیا اس موقع پر شاہنم ٹرسٹ بہاولپور کے انچارج ظفر اقبال ان کی ٹیم اوردلہا دلہن کے عزیزواقارب موجود تھے ۔