ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز کا نشترمیں میو ہسپتال طرز پر اصلاحات کا مطالبہ

ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز کا نشترمیں میو ہسپتال طرز پر اصلاحات کا مطالبہ

ملتان(وقائع نگار)ینگ ڈاکٹرز ملتان ریفارمرز نے نشتر ہسپتال میں بھی ہسپتال کے طرز پر اصلاحات کا مطالبہ کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے نشتر میڈیکل کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے(بقیہ نمبر58صفحہ7پر )

۔نشتر ہسپتال کے منظور شدہ17سو بستروں کے مطابق بجٹ دیا جائے۔ڈسٹرکٹ جیل کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے اور اسکی اراضی نشتر ہسپتال کو دی جائے۔نشتر ہسپتال کے تمام میڈیکل آفیسر پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار،سینئر رجسٹرار،ڈاکٹروں کیلئے رہائشی ٹاور بنایا جائے۔میڈیکل آفیسر سے پروفیسرز تک عہدوں پر ایڈھاک بنیادوں پر تعینات تمام ڈاکٹروں کو مستقل کیا جائے۔پنجاب اسمبلی سے ڈاکٹروں کو دوران ڈیوٹی تحفظ دینے کا بل منظور کیا جائے۔ڈاکٹروں کو رسک الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ایک بستر پر ایک ہی مریض کی پالیسی کو اپنایا جائے۔واضع رہے وائی ڈی اے ریفارمرز نے مطالبات کے حق میں نشتر ہسپتال میں بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر