ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنیکے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنیکے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ...

ملتان (نمائندہ خصوصی ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت (بقیہ نمبر59صفحہ7پر )

میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق 4 نومبر 2015 ء کو نواب پورروڈپر موبائل کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر2 ملزموں نے فائرنگ کر قیصرعباس کو قتل کردیا جس میں گرفتارملزم کی نشاندہی پر ملزم محمد ہاشم کو کو گرفتارکرکے 5 ہزارروپے اورپستول برآمد کرلیا گیا ہے اس لئے تفتیش مکمل کرنے کے لئے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر