فاضل پور کے موضع چک خاص میں 140کنال سرکاری اراضی قابضین سے واگذار

فاضل پور کے موضع چک خاص میں 140کنال سرکاری اراضی قابضین سے واگذار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی حکومت محکمہ ریونیو کی فاضل پور کے موضع چک خاص میں کاروائی ،140 کنال سرکاری رقبہ پر ناجائزقابضین سے قبضہ واگذار کرالیا گیا ضلع بھر میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کر نے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا سرکاری زمینیں ہر صورت(بقیہ نمبر61صفحہ7پر )

واگذار کرائی جائیں گی یہ بات ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری نے فاضل پور کے علاقہ چک خاص میں عوام کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ کسی کوحق حاصل نہیں کہ وہ سرکاری آراضی پر قبضہ کرے قبضہ گروپ جتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو سرکاری زمین ہرصورت واگذار کرائی جائیگی اس موقع پر اُن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز سے آپریشن جاری ہے اور یہ رقبہ ترکش ماڈل ویلج سے ملحق تھا جہاں پر ملزمان عبدالغفار،منظور حسین ،محمداجمل اقوام دریشک قابض تھے اُن کا کہنا تھا کہ اس رقبہ کی مالیت 2 کروڑ چالیس لاکھ روپے بنتی ہے محکمہ ریونیو نے کاشتہ فصلات پر ہل چلوا کر قبضہ واگذار کرالیا ہے اس طرح تحصیل بھر کی سرکاری آراضی کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہے اس موقع پر نائب تحصیلدار محمد انور قریشی ،قانونگو غلام مرتضیٰ ،محمد طارق پٹواری ،محمد قاسم پٹواری ودیگر عملہ ریونیو سمیت ترکش ماڈل ویلج کے سیلاب زدگان کی کثیر تعداد موجود تھی قبضہ واگذار کرانے پر علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کوہار بھی پہنائے اور مسرت کااظہار کیا ۔