سکردو میں بھی بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنے گا

سکردو میں بھی بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گلگت (آئی این پی )وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ سکردو میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ ہوا ہے جس پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی ہے سکردو کی پرفضاء ماحول میں کھلاڑیوں کو کھیل اور ٹریننگ سیشن کے مواقع میسر ہوں گے، آئندہ سال پی ایس ایل میں گلگت بلتستان کی ٹیم بھی شامل ہوگی ، بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پروجیکٹس کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، سکردو کو گلگت طرز پر صاف ستھرا اور مثالی شہر بنانے کیلئے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کیلئے رقم کی منظوری دی گئی ہے 30مارچ سے قبل اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ جن شاہراہوں کی میٹلنگ کا کام نہیں ہوسکا ان کی میٹلنگ اور پیج ورک پر جلد کام شروع کیاجارہا ہے۔ وہ جمعہ کو ڈپٹی کمشنر سکردو کی جانب سے سکردو کے ترقیاتی منصوبے اور امن وامان کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پرخطاب کررہے تھے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہاکہ بلتستان امن وامان کے حوالے سے ایک مثالی خطہ ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ امن وامان کو مزید بہتر بنانے اور بھائی چارگی کے اس فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے مزید اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے گلتری میں سٹاف کے نہ ہونے کی وجہ سے 2 پاور پروجیکٹس کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ برقیات سے رپورٹ طلب کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

صفحہ آخر -