بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنے والا نوجوان گرفتار ،ٹکٹیں منسوخ
لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)شائقین کرکٹ ٹکٹ کے حصول کیلئے تیسرے روز بھی بینکوں کے باہر پہنچے تاہم انہیں 500 اور 4 ہزار روپے والے ٹکٹس نہ مل سکے جس کے باعث انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑا۔پولیس نے پنجاب بینک کی گلبرگ برانچ کے باہر بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنے والے نوجوان شیراز احمد سواتی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان 500والی ٹکٹ 4ہزار میں فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر کے ٹکٹوں کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان سے ملنے والی ٹکٹس سکیورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ کی جارہی ہیں۔