سکیورٹی خدشات ، پاک افغان بارڈر 15 رو زسے بند
طورخم(آن لائن)ملک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرچمن ر،طورخم بارڈر، انگور اڈا گیٹ اور کرم ایجنسی پر پاک افغان بارڈر گزشتہ 15 رو زسے بند ہے۔چمن بارڈر پر2 روز کے وقفے کے بعد افغان شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پرسرحد پارآنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ دہشت گردی کی روک تھام کیلیے پاک افغان سرحدیں 16 فروری سے بند ہیں،پاک افغان چمن بارڈر پر ہرقسم کی آمدورفت معطل ہے۔کرم ایجنسی میں 4 مقامات پر پاک افغان بارڈر ہے،سرحد کے دونوں اطراف سیکڑوں مال بردار گاڑیاں اور مسافر پھنس کررہ گئے ہیں۔خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر انگور اڈاگیٹ بھی 15 روز سے بند ہے،بارڈر کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔