پی ایس ایل میچ دیکھنے والے شہریوں کیلئے پانچ اربن بس روٹس تبدیل
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے 5مارچ اتوار کے روز منعقد ہونے والے پاکستا ن سپر لیگ کے فائنل کرکٹ میچ کو دیکھنے کے لیے پہنچنے والے شہریوں کے لیے پانچ اربن بس روٹس کی تنظیم نو کی گئی ہے۔ جس کے مطابق بس روٹB-05 (ریلوئے اسٹیشن تا بیدیاں ٹرمینل) مین مارکیٹ تا حسین چوک بذریعہ لبرٹی گول چکر کی بجائے اس دن براستہ ایم ایم عالم روڈ سے حسین چوک تک مسافروں کو پہنچائے گا۔B-19(بتی چوک تا باگڑیاں ) کا روٹ اب سیزن چوک تا پنڈی سٹاپ بذریعہ کلمہ چوک، پھاٹک ،پیکو موڑ، پنڈی سٹاپ کی بجائے سیزن چوک تا پنڈی سٹاپ بذریعہ ماریہ، فیصل ٹاؤن راونڈ، کوٹھا پنڈ، اکبر چوک سے پنڈی سٹاپ تک تبدیل کیا گیا ہے۔ B-22 (جلو تا پکا میل) روٹ کو کیمپس پل تا جیل روڈ کو تبدیل کیا گیا ہے جو کہ اب جی او آر نہر براستہ بھیکے وال موڑ، مسلم ٹاؤن موڑ، فیروز پور روڈ، مزنگ، جیل روڈ، کنیرڈ کالج سے ہوتا ہوا جی اوآر نہر تک پہنچے گا۔ اسی طرح B-28( ائیرپورٹ تا گرین ٹاؤن) بس روٹ کو فردوس مارکیٹ تا ماڈل ٹاؤن پیس سٹاپ کو تبدیل کیا گیا ہے جو کہ اب براستہ حسین چوک، لبرٹی، سنٹر پوائنٹ، کلمہ چوک، ماڈل ٹاؤن موڑ، ماڈل ٹاؤن مین مارکیٹ، ڈی بلاک، ایف بلاک، شہید چوک، پیس سٹاپ کی بجائے اب فردوس مارکیٹ تا ماڈل ٹاؤن پیس سٹاپ بذریعہ کیولیری گروانڈ، سی ایس ڈی، ٹی کراسنگ، ڈیفنس موڑ، شریف مارکیٹ، والٹن سٹاپ، پیکیجز قینچی، ارفا کریم، اتفاق ہسپتال، لیاقت آباد/ڈھلو فلیٹس، مسجد سٹاپ سے ہوتا ہوا ماڈل ٹاؤن پیس سٹاپ تک پہنچے گا۔ مزید براںB-41(ریلوئے اسٹیشن تا لیاقت آباد) بس روٹ سیزن چوک تا ماڈل ٹاؤن پیس سٹاپ براستہ کلمہ چوک، ماڈل ٹاؤن موڑ، رانا اکیڈمی، ڈی بلاک، ایف بلاک، قائداعظم لاکالج، شہید چوک، ماڈل ٹاؤن پیس سٹاپ کی بجائے اب اتوار والے دن سیزن چوک تا پنڈی سٹاپ بذریعہ ماریہ، فیصل ٹاؤن راونڈ، کوٹھا پنڈ، اکبر چوک، ہنڈا موڑسے ہوتا ہوا ماڈل ٹاؤن پیس سٹاپ تک تک مسافروں کو پہنچائے گا۔
بس روٹس تبدیل