یونان کی حکومت نے غیر قانونی 30پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا
لاہور(آئی این پی) یونان کی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے آنے والے 30پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی غیر قانوی طریقے سے باڈر عبور کر کے یونان میں داخل ہوئے تھے جنہیں وہاں کی سکیورٹی نے گرفتار کر لیا تھا۔ 30پاکستانیوں کو گزشتہ روز گلف ائیر لائن کی پرواز764کے ذریعے واپس پاکستان بھجوا دیا گیا ۔ ائیر پورٹ پر امیگر یشن حکام نے تمام افراد کو حراست میں لے کر مزید پوچھ گچھ کے لئے جیل منتقل کر دیا۔