بچپن میں مجھے بد اخلاقی کا نشانہ بنایا گیا آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جین فونڈا
واشنگٹن ( نیٹ نیوز)آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جین فونڈا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں ان کو بد اخلاقی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ایک انٹرویو میں `79سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہانہیں ایک جگہ پر ملازمت اس لئے چھوڑنا پڑی کہ انہوں نے اپنے اس وقت کے باس کی خواہش پوری کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کہ وہ اس حوالے سے نوجوان اداکارہ ہونے کے ناطے خوف کا شکار ر ہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو بہت زیادہ عریاں ہونا پڑتا ہے ، اور اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں ۔واضح رہے کہ فونڈا کافی عرصہ تک خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہیں ،وہ لاس اینجلس میں بد اخلاقی کا شکار خواتین کے علاج کے حوالے سے بھی سرگرم عمل رہی ہیں ۔،