جی ایم سوئی گیس کو 11لاکھ بل کے خلاف درخواست نمٹانے کا حکم

جی ایم سوئی گیس کو 11لاکھ بل کے خلاف درخواست نمٹانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جی ایم سوئی گیس کو کئی ماہ سے بند سی این جی سٹیشن کو بھجوائے گئے 11لاکھ روپے بل کے خلاف درخواست پر 4 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے، جسٹس شاہد وحید نے سی این جی سٹیشن کے مالک ملک افضل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملک افضل کا کینال روڈ پر سی این جی سٹیشن کئی ماہ سے بند پڑا ہے مگر محکمہ سوئی گیس نے درخواست گزار کو 11لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا ہے، کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف کو شہری کو بجلی کے 10ہزار اضافی یونٹس بھجوانے کے خلاف درخواست پر 3 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کاحکم دے دیاہے۔ جسٹس شاہد وحید نے بیدیاں روڈ کے محمد ذوالفقار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لیسکو نے درخواست گزار کے چند مرلے کے گھر پر لگے بجلی کے میٹر پر 10ہزار اضافی یونٹس بھجوا دیئے ہیں جس پر داد رسی نہیں کی جا رہی۔
نمٹانے کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -