اقتصادی تعاون تنظیم کے فیصلوں پر عملدرآمد سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی: ممنون حسین

اقتصادی تعاون تنظیم کے فیصلوں پر عملدرآمد سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مستقبل اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا ہے اور یہ اقتصادی بلاک پوری دنیا کی نگاہوں کا مرکز ہوگا۔ اسلام آباد میں منعقدہ 31ویں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطے میں تعاون کی فضا میں اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں اقتصادی تعاون تنظیم چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل خلیل ابراہیم آغا کے علاوہ ترکی، ایران، افغانستان، تاجکستان، کرغزستان، آذربائیجان اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو نمائشوں کا باقاعدگی سے اہتمام کرنا چاہیے تاکہ رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا زیادہ سے زیادہ اضافہ ہونا چاہیے تاکہ تعلقات کو وسعت ملے اور تجارت میں بھی اضافہ ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شرو ع ہونے والا ہے اور یہ راہداری خطے کے ممالک کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کریگی۔اس موقع پر میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل خلیل ابراہیم آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو بروئے کار لا کر ہم اپنے عوام کی زندگی بد ل سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -