دہشتگردی احترام میں کمی ، اندرونی معاملات میں مداخلت جیسے مسائل کا سامنا ہے: شاہ سلیمان

دہشتگردی احترام میں کمی ، اندرونی معاملات میں مداخلت جیسے مسائل کا سامنا ہے: ...

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے دورے پر آئے ہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مسلمانوں پر اتحاد قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اندونیشیا کے ایوان نمائندگان کا دورہ کیا اور ارکان سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی کے ساتھ دیگر قوموں کے احترام میں کمی اور اندرونی معاملات میں مداخلت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ان چیلنجوں سے سے نمٹنے کیلئے متحد ہو کر تعاون کرنے کی ضرورت ہے جس سے دنیا کے مفادات اور عالمی امن پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

شاہ سلمان

مزید : علاقائی