اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات

  

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبہ میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے سابق صدر پاکستان کو رپورٹ پیش کی۔

سابق صدر پاکستان اور صوبائی وزیراعلیٰ کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری کے مسئلہ پر وفاقی حکومت کے بعض اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ سیہون شریف کے بعد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے صوبائی حکومت کی پلاننگ کے بارے میں سابق صدر پاکستان کو آگاہ کیا۔

زرداری ‘مراد ملاقات

مزید :

علاقائی -