پنجاب میں پختونوں کیخلاف امتیازی سلوک بند کیا جائے:اعتزاز حسن

پنجاب میں پختونوں کیخلاف امتیازی سلوک بند کیا جائے:اعتزاز حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ تمام پختون محب وطن ہیں اور پختون پنجاب میں بزنس کرنے آتے ہیں لیکن پنجاب میں ان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔ میں پنجابی ہونے کے ناطے کہتا ہوں جن کے خلاف کوئی ثبوت ملتا ہے وہ پنجابی ، سندھی ، بلوچی یا پختون ہوں سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جانی چاہئے لیکن پشتون برادری کے خلاف کارروائی بہت اہم مسئلہ ہے اس سے جتنا اجتنا ب کیا جائے کرنا چاہئے ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ صوبائی مسئلہ ہے اور وزیر داخلہ موجود نہیں ہیں پیر کو وہ آ جائیں گے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت سے بھی جواب لے کر آئیں گے تو پھر اس پر پیر کو بات کی جائے گی ۔ سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پارٹی کے دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ آپ کیوں احتجاج کر رہے ہیں ۔
سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جو کارروائی کی جا رہی ہے اس کا فوری حل کیا جانا چاہئے تاکہ اس کا حل کیا جائے ۔ پیر کو اس حوالے سے سینٹ اجلاس میں جواب دیا جائے گا ۔ پیر کو سینیٹرز نثار محمد ، باز خان ، شاہی سید ، الیاس بلور ، محمد داؤد خان ، عثمان کاکڑ اور سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل کی جانب سے نوٹسسز دیئے گئے تھے کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بہانے پشتون برادری کے خلاف حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کی طرف سے کی گئی کارروائی کو زیر بحث لایا جائے لیکن وزیر داخلہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے تحریک التواء کو پیر کو دوبارہ ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -