اجتماعی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی پر ہے:مریم اورنگزیب

اجتماعی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی پر ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اجتماعی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر ہے،جس سے شفافیت اور صلاحیتوں کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔ جمعہ کو یہاں آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) کے آٹومیشن سسٹم سے متعلق سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پہلے مشاورتی اجلاس میں میڈیا کے لئے اٹھائے گئے نئے ترغیبی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا اور حکومت کارآمد تجاویز اور تخلیقی آئیڈیاز کی تلاش میں متحد ہیں جن سے بھرپور ترقی اورخوشحالی ممکن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قابل اعتبار اور مستند سرکولیشن ڈیٹا کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے

مزید : علاقائی