بیرون ملک تعینات سفیروں کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا فیصلہ

بیرون ملک تعینات سفیروں کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے سفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے بیرون ملک تعینات سفیروں کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا فیصلہ کر لیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سفارتی محاذ پر مزید سرگرم ہونے کا فیصلہ کر لیا، اہم ممالک میں سفیروں کے تبادلے اور تعیناتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، بھارت میں تعینات سفیر عبدالباسط کو دفتر خارجہ میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

جبکہ ، ایڈیشنل سیکرٹری امریکا ڈویژن اسد مجید خان کو جاپان میں سفیر تعینات ، جاپان میں موجود سفیر فرخ عامل کو ترکی میں جبکہ ترکی میں موجود سفیر سہیل محمود کو بھارت میں کیا جائے گا، جنوبی کوریا میں موجود سفیر زاہد نصر اللہ کو افغانستان میں جبکہ افغانستان میں موجود سفیر ابرار حسین کو دفتر خارجہ ہیدکوارٹر میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

سفیروں کے تبادلے

مزید : علاقائی