کرم تنگی ڈیم منصوبہ توانائی میں پاکستانیوں کی امریکی اعانت کا عکاس ہے : ڈیو ڈ ہیل

کرم تنگی ڈیم منصوبہ توانائی میں پاکستانیوں کی امریکی اعانت کا عکاس ہے : ڈیو ڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈد ہیل نے کہا ہے کہ کْرّم تنگی ڈیم منصوبہ توانائی کے شعبہ میں امریکہ کی طرف سے پاکستان کی اعانت و پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں معاشی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔امریکی عوام ، اسلام آباد حکومت کیساتھ مل کرپاکستان کے لوگوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پانی و توانائی کے معتبر ذرائع کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے لازمی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ منصوبہ اس جانب ایک اہم قدم ہے۔ کرم تنگی ڈیم منصوبہ علاقے میں معاشی ترقی لائیگا، روزگار کے مواقع فراہم کریگا جس سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔وہ گزشتہ روز کْرّم تنگی ڈیم منصوبہ کے پہلے مرحلہ پر دریائی پْشتے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے دریائی پْشتے کا سنگ بنیاد رکھا۔ امریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعہ واپڈا کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کی شمالی وزیر ستان ایجنسی میں دریائے کیتو پر پْشتہ کی تعمیر کیلئے 81 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ امریکہ اور پاکستان کی شراکت د اری کے ذریعہ منصوبہ کی تکمیل پرسولہ ہزار ایکڑ اراضی کو پانی میسرآئیگا اور اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں دریائے کیتو پر ایک پْشتہ کی تعمیر، شرتلّا اور اسپئراگا نہروں کی کھدائی، دو بجلی گھروں اور ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -