پاک فوج پر فخر ،نقل وحرکت محدود نہ کرنے پر واپس آونگا:پرویز مشرف

پاک فوج پر فخر ،نقل وحرکت محدود نہ کرنے پر واپس آونگا:پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر (ر)جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاک فوج میری فوج ہے اور میں آج بھی اس پر فخر کرتا ہوں،اگر میری نقل وحرکت کو محدود نہ کیا گیا تو پاکستان واپس آوں گا۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس نواز شریف کا ذاتی معاملہ ہے لیکن جب یہ منظر عام پر آیا تو پوری کی پوری کابینہ وزیراعظم کے حق میں بیانات دینے کیلئے عدالت جاتی ہے،حالانکہ میں نیب کے چیف سے کبھی بات بھی نہیں کرتا تھا لیکن پھر بھی میرے خلاف یہ جھوٹ بولا گیا کہ میں نیب پر دباو ڈالتا ہوں۔ پاکستان میر املک ہے ،میں اسکا شہر ی ہوں اور اس میں رہنا چاہتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں میرے واپس آتے ہی مجھ پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی،اگر میری نقل وحرکت اور ذاتی سرگرمیوں کو محدود نہ کیا جائے تو میں اپنے وطن واپس ضرور آوں گا۔

مزید :

علاقائی -