کلاشنکوف اور چوری شدہ کار برآمد پٹرولنگ ٹیم کے لئے نقد انعام

کلاشنکوف اور چوری شدہ کار برآمد پٹرولنگ ٹیم کے لئے نقد انعام

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر نے ایک کلاشنکوف، ایک میگزین ، 10گولیاں اور چوری شدہ گاڑی نمبریLXH-8555 برآمد کرنے پر 5 ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک راولپنڈی میں تعینات ملازمین اے ایس آئی یاسر محمود، کانسٹیبل محمد فاخر، تصور حمید، بابر رشید اور بلال حیدر نے پٹرولنگ شفٹ کے دوران مشکوک افراد کو چیک کیا۔ ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر نے فی کس تمام ملازمین کو دو ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سند درجہ دوئم عطا کی۔

اور انکی کارگردگی کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -