غیر ذمہ دار پولیس افسران اور اہلکاروں کا محاسبہ کیا جائیگا: مشتاق احمد غنی
لا ہو ر (کرا ئم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ شہریوں کی درست درخواستوں پر اندراج مقدمہ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں لہذا ایف آئی آر کے ا ندراج کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بناتے ہوئے تھانوں میں مقدمات کے بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہ ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ڈی آئی جی آئی ٹی اور اے آئی جی مانیٹرنگ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن تھانوں میں اندراج مقدمہ میں تاخیر نظر آئے انکے خلاف فوری رپورٹ پی ایس ٹو آئی جی سمیت متعلقہ آر پی او اور ڈی پی او کو بھجوائی جائے تا کہ ایسے غیر ذمہ دار افسروں اور اہلکاروں کا محاسبہ کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مقدمات میں گرفتار ہونے والے ملزموں کے فنگر پرنٹس ، تصاویر ، شناختی کارڈ نمبر ، ایڈریس اور موبائل فون نمبرز کو فوری سسٹم میں محفوظ کیا جائے۔جس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز/انوسٹی گیشن، کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس شعیب دستگیر، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، عامر ذوالفقا ر خان ، ڈی آئی جی آئی ٹی، شاہد حنیف، ڈی آئی جی ڈویلپمنٹ، کامران خان،ڈی آئی جی ڈسپلن ،شہزادہ سلطان ،اے آئی جی مانیٹرنگ عبدالغفار قیصرانی اور ایس پی سی آر او،عمران محمود بھی موجود تھے۔