وحدت کالونی ، 28سالہ ویٹر دکان پر آنیوالے نامعلوم دوستوں کی فائرنگ سے قتل
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) وحد ت کا لو نی کے علاقہ میں 28سالہ نوجوان کو نا معلوم افراد نے فا ئر نگ کر کے قتل کردیا ۔ پو لیس نے لاش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ وحد ت کا لو نی کا ر ہا ئشی 28سالہ ساجد جو مقامی نہا ر ی کی د کا ن پر ویٹر تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز ساجد کی د کا ن پر کو ئی دوست ملنے آئے اور اچا نک فا ئر کی آواز سنا ئی دی ۔موقع پر جا کر دیکھا گیا تو اس کی لاش خون میں لت پت تھی جبکہ ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ ساجد کی لا ش کے قریب پسٹل موجود تھاجس سے فائرنگ ہوئی ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے قتل سمیت خود کشی کے پہلوں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔