چنیوٹ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سیکشن کا انچارج رشوت لیتے گرفتار
لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن نے لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم چنیوٹ کے کمپیوٹر سیکشن انچارج آصف جاوید کو 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار لیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ چنیوٹ کو مقامی شہری نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لینڈ ریکارڈ انفارمشن سسٹم کے چنیوٹ کا کمپیوٹرسیکشن انچارج آصف جاوید ولد ماجی خان اس سے وراثت انتقال کے اندراج کے لئے 20ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے ،جس کے خلا ف محکمہ اینٹی کرپشن فوری کارروائی کرکے گرفتاری عمل میں لائے ،شہری کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن چنیوٹ نے گزشتہ روزایل آر ایم آئی ایس چنیوٹ کے کمپیوٹر سیکشن انچارج آصف جاوید کو مبلغ 20ہزار رشوت وصولی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ہتھکڑیاں لگا دیں ۔