1122 ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

1122 ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

لا ہو ر (کرا ئم رپو رٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روزریسکیو1122 ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

جسکا مقصد سروس کی کارکردگی کو بہتر اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیٹا کے مطابق پنجاب بھر میں صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے ایمرجنسیز کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے اس لیے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ وسائل کو مناسب حکمت عملی سے بروئے کار لائیں۔

مزید : علاقائی