گرین ٹاؤن ، فون چھت پر سننے ہاتھ ننگی تاروں سے جا لگا ، 5بچوں کی ماں جاں بحق
لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)گرین ٹاون کے علاقہ میں گھر کی چھت سے بجلی کی تاروں سے ہاتھ چھو جانے سے 45سالہ پا نچ بچو ں کی ما ں جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر تے ہو ئے کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق گرین ٹاؤن با گڑیاں کی ر ہا ئشی پا نچ بچو ں کی ما ں 45سالہ فرزانہ اما نت گزشتہ روز گھر کی چھت پر فون سن رہی تھی ، اچانک بجلی کی تارو ں سے ہا تھ چھوجا نے سے کر نٹ لگنے سے بر ی طر ح جھلس گئی اور موقع پر دم توڑ گئی ۔ فرزانہ کی ناگہانی موت کو اہل علاقہ اور رشتہ دارو ں نے لیسکوکی غفلت قرا ر دے دیا اور احتجا ج شروع کردیا ۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ گھرؤ ں کی چھتوں پر بجلی کی ننگی تاریں کے باعث واقعہ پیش آیاحکام نو ٹس لیں اور کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے ۔