سرچ آپریشن ، 150مشکوک افراد زیر حراست ، اسلحہ برآمد ، 500گھروں کی تلاشی ،2ہزار کرائے داروں کی بائیو میٹرک شناخٹ

سرچ آپریشن ، 150مشکوک افراد زیر حراست ، اسلحہ برآمد ، 500گھروں کی تلاشی ،2ہزار ...

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں مختلف مقاما ت پر گرینڈ سر چ آپریشن کیا گیا ۔ اس موقع پر پو لیس نے 5سو کے قریب گھروں افرا د کے کوائف کی پڑتال کی گئی۔2ہزا ر کے قریب کرا یہ دارو ں کی با ئیو میٹرک شنا خت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقے جن میں گلبر گ ،نصیر آباد ،گارڈن ٹاؤن ،مسلم ٹاؤن ،اچھرہ ،مزنگ ،عابد مارکیٹ ،مال روڈ ،ہال روڈ،لنڈا بازار ،راوی روڈ ،بند روڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں کی جانب سے سر چ آپر یشن کیا گیا۔شہر میں داخل ہونے والے مسافروں کے سامان کی تلاشی بھی لی گئی۔ پولیس کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں کوچیک کر نے کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ افغا ن بستوں سمیت متعد د گیسٹ ہاؤسز ، مزا را ت ،حساس مقامات ، اے کیٹگری کے سکو لو ں کے گردو نواح بھی سر چ آپریشن کیا گیا ۔ پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ150قریب مشکو ک افرا د کو حرا ست میں لیا گیا ہے جن میں متعد د افغا نی ہیں ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پو لیس نے سر چ آپریشن کے دوران ممنو نہ بو ر کی 4رائفل 8پسٹل سمیت 200کے قریب گو لیاں بھی بر آمد ہوئیں ہیں ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ جن افرا د کی شناختی کوائف اور نا دار میں ر یکا رڈ موجودنہیں ہے ان کو حرا ست میں لیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -