بیوی کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج سعید رفیق نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم صفات عظیم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ،عدالت میں تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے ملزم صفات عظیم کے خلاف بیوی کومل کو گولی مار کر خودکشی کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں چالان پیش کررکھا تھا، عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے کیس کی سماعت کی ،گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم صفات کوسزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کردیا ہے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ مجرم اگر جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو اسے مزید6 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی۔صفات عظیم نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو گولی مار ہر قتل کردیا تھا ،بعدازں اسے خود اٹھا کر ہسپتال لے کر گیا جہاں اس نے ڈرامہ رچایا کہ اس کی بیوی نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی ہے۔